یوٹیلیٹی سٹورز پر 6ماہ سے آٹے کی سپلائی بند

1 Jan, 2025 | 12:45 PM

خان شہزاد: شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر گزشتہ 6 ماہ سے سستا آٹا فراہم نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث انتظامیہ نے پیکنگ والا مہنگا آٹا رکھنا شروع کر دیا ہے۔

 یوٹیلیٹی سٹورز پر پیکنگ والے 5 کلو آٹے کا پیکٹ 680 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1360 روپے میں دستیاب ہے.

اوپن مارکیٹ میں بھی پیکنگ والا 5 کلو آٹا 680 روپے اور 10 کلو کا تھیلا 1360 روپے میں مل رہا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائز 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے میں دستیاب تھا۔

 شہریوں نے مہنگا آٹا خریدنے سے انکار کر دیا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائز آٹا فراہم کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں