نئے سال کیساتھ ہی پی ٹی آئی کیجانب سے اہم کام کا آغاز

1 Jan, 2025 | 12:45 PM

عثمان خادم:تحریک انصاف نے یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کا آغاز کردیا،عزیز بھٹی ٹاؤن کی 3 یونین کونسلز کی تنظیموں کے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق میاں اعظم کو یو سی 140 کا صدر مقرر کردیا گیا،محمد اعجاز سیکرٹری جنرل اور محمد شہزاد انفارمیشن سیکریٹری یو سی 140 مقرر،اکرم خان کو صدر یو سی 141 مقرر کردیا گیا۔


ملک نعمان سیکرٹری جنرل اور ماجد خان انفارمیشن سیکرٹری مقرر،ملک بلال حیدر علوی صدر یو سی 139 مقرر،رانا فیصل ریاض کو سیکرٹری جنرل یو سی 139 مقرر کردیا گیا۔


جنرل سیکرٹری عزیز بھٹی ٹاؤن ظہیر احمد نے نوٹی فکیشن جاری کر دئیے۔

مزیدخبریں