ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2025 کی پہلی آئینی درخواست دائر ،لاہور چڑیا گھر کا ٹھیکہ نجی کمپنی کے سپرد کرنے کا اقدام چیلنج

 سال 2025 کی پہلی آئینی درخواست دائر ،لاہور چڑیا گھر کا ٹھیکہ نجی کمپنی کے سپرد کرنے کا اقدام چیلنج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سال 2025 کی پہلی آئینی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ، لاہور چڑیا گھر کا ٹھیکہ نجی کمپنی کے سپرد کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا۔
 درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی جی وائلڈ لائف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چڑیا گھر کے بہت سارے جانور اور پرندے شہریوں نے گود لے رکھے ہیں،چڑیا گھر کسی قانونی جواز کے بغیر نجی کمپنی کے سپرد کر دیا گیا،نجی کمپنی چڑیا گھر میں آنیوالے شہریوں کی جیبوں سے پیسے بٹور رہی ہے ،پارکنگ، داخلہ فیس کے علاؤہ چڑیا گھر میں جھولوں کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچی ہیں ،،چڑیا گھر کے جانوروں کی دیکھ بھال نہ ہونے سے شہری پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں، درخواست میں استدعاگئی کہ عدالت چڑیا گھر کو نجی انتظامیہ سے واپس لینے اور کیس کے حتمی فیصلے تک چڑیا گھر میں اضافی فیسوں کی وصولی روکنے کا حکم دے۔

Ansa Awais

Content Writer