جمال الدین: کمیٹی ڈالنےوالے شہری کا 4کروڑسےزائدکافراڈ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم علی عباس بھٹی کے خلاف 30 تاریخ سے شہریوں نے مقدمات درج کرادیئے،علی عباس بھٹی کے خلاف بوگس چیک و امانت میں خیانت کے مقدمات درج کئے گئے،ملزم شہریوں کی 4 کروڑ سے زائد کی کمیٹیاں ہڑپ کرگیا،ملزم نےمختلف لوگوں کے ساتھ کئی بڑی بڑی کمیٹیاں شروع کر رکھی تھیں۔
ملزم علی عباس بھٹی نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں،ماڈل ٹاؤن کچہری کا ملزم کی ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا،عدالت نے ضمانتوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔