ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فنی خرابی کی نشاندہی کے بعد پی آئی کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

فنی خرابی کی نشاندہی کے بعد پی آئی کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی بلوچستان کے ضلع گوادر کے لیے روانہ ہونے والی پرواز میں فنی خرابی کی نشاندہی کے بعد طیارے کی واپس کراچی میں اتارلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گوادر کے لیے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 503 صبح 8 بج کر 13   منٹ پر کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی، ائیر ٹریفک کنٹرولر کو آگاہ کر کے پائلٹ نے  43 منٹ بعد واپس لینڈنگ کی۔

ترجمان پی آئی اے  کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اے ٹی ار 42 طیارے کا کراچی ایئرپورٹ پر معائنہ کیا جا رہا ہے، روانگی کے بعد پائلٹ نے طیارے کے انجن میں فنی خرابی کی نشاندہی کی۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ شعبہ انجینئرنگ سے کلیئرنس ملتے ہی پرواز کو واپس گوادر روانہ کیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer