ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا کل گیارہ بجے سول سیکرٹریٹ میں پھر مظاہرے کا اعلان

سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا کل گیارہ بجے سول سیکرٹریٹ میں پھر مظاہرے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے کل گیارہ بجے سول سیکرٹریٹ میں پھر مظاہرے کا اعلان کر دیا۔ترجمان کے مطابق مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنشن کی کٹوتی کا نوٹیفکیشن واپس لینے، رولز سترہ اے کی بحالی اور لیو انکیشمنٹ کی بحالی کیلئے احتجاج کرے گی۔ سیکرٹریٹ ملازمین کام چھوڑ کر اس احتجاج میں شرکت کریں گے۔ ترجمان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملازمین کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، آئی ایم ایف کے کہنے پر عام ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتیاں قبول نہیں کریں گے، رول سترہ اے کو فوری بحال کیا جائے اور لیو انکیشمنٹ کو بھی بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Ansa Awais

Content Writer