ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب: ڈیلی ویجز پر بھرتی کے باوجود 246 بنیادی مراکز صحت ڈاکٹرز سے محروم

پنجاب: ڈیلی ویجز پر بھرتی کے باوجود 246 بنیادی مراکز صحت ڈاکٹرز سے محروم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:پنجاب کے 246 بنیادی مراکز صحت ڈاکٹر سے محروم،دیہاڑی پر بھرتی کے باوجود تمام بی ایچ یوز کیلئے ڈاکٹر نہ ملے۔
پنجاب کے 246 بنیادی مراکز صحت ڈاکٹر سے محروم ہیں،فیصل آباد میں 22 بنیادی مراکز صحت پر ڈاکٹر میسر نہیں۔اوکاڑہ 16، سرگودھا 15، جہلم میں 13 مراکز صحت پر ڈاکٹرز میسر نہیں۔
گجرات 12، سیالکوٹ ،میانوالی میں 10 بنیادی مراکز ،ٹوبہ ، ساہیوال، اٹک میں 9 ،پاکپتن، خوشاب، جھنگ ،بہاولپور میں 8،8 بی ایچ یوز پر ڈاکٹر کی سیٹیں خالی ہیں۔
ننکانہ ،بھکر میں 7،7، وہاڑی ، روالپنڈی ، منڈی بہاوالدین 6،6،شیخوپورہ ،ملتان سے 5،5، لودھراں ، گوجرانوالہ میں 4،4 ،راجن پور قصور اور ڈی جی خان میں ڈاکٹرز کی 3،3،رحیم یار خان ، لیہ اور حافظ آبادمیں 2، 2 سیٹوں پر ڈاکٹرز کی تعیناتی نہ ہوسکی۔
ناروال ، مظفر گڑھ اور لاہور میں بی ایچ یو پر ڈاکٹر کی 1،1سیٹ خالی ہے۔