ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2025 کے آغاز پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پیغام

سال 2025 کے آغاز پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سال 2025 :   "خدا کرے میری ارض پاک پر اترے،وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو "،مریم نواز شریف نے نئے سال کےآغاز پر اپنے  پیغام میں کہا عوام کی خدمت ، حفاظت اور ترقی کی مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق   مریم نواز شریف  نے قوم کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے سال نو پاکستان کے عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی کی نویدہو،عوام کی خوشیوں ،صحت ،جان ومال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت دعا گو ہوں ۔

   مریم نواز شریف  نے اپنے پیغام میں کہا کہ سال نو میں انفرادی اور اجتماعی طور پر نئی شروعات اورروشن مستقبل کا آغاز کا عزم کرتے ہیں،عوام کی خدمت ، حفاظت اور ترقی کی مشن کو آگے بڑھائیں گے ،نواز شریف کینسر ہسپتال ، سرگودھا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ،اٹزم سکول اور آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔

 دعا ہے سال نو وطن عزیز سے غربت و افلاس، دہشت گردی وانتہا پسندی اور جرائم کے خاتمے کا سال ہو،الحمدللہ ،2024 میں تعلیم ،زراعت،انرجی ،ہیلتھ سمیت ہر شعبے میں تاریخی اور ریکارڈ پراجیکٹ لائے، اب مزید آگے بڑھیں گے،ہم ایک مستحکم ، روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔

2024 میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ہر جوان اور افسر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ،سال نو کے آغاز میں عہد کرتے ہیں دن رات کام کریں اور عوام کی خدمت کا وعدہ نبھا ئیں گے۔

 اُنہو ں نے مزید کہا کہ دعا ہے 2025 کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔