دور نایاب: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے نئے سال 2025 میں کمرشل نقشوں کی آن لائن منظوری دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔
پہلے مرحلے میں، ڈیزگنیٹڈ کمرشل پلاٹوں کے نقشے ایک ہی دن میں منظور ہوں گے۔ ایل ڈی اے نے پہلے ہی رہائشی نقشوں کی آن لائن منظوری کی کامیاب لانچنگ کر لی ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے محمد طاہر فاروق کی خصوصی نگرانی میں سافٹ ویئر کی تیاری سے لے کر ٹیسٹنگ تک کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ کمرشل نقشوں کی آن لائن منظوری سے رشوت میں کمی آئے گی اور کاروباری افراد کو ریلیف ملے گا۔