ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

58 لاکھ سے زائد مالیت کی 32.914 کلوگرام چرس برآمد، 11 ملزمان گرفتار

 58 لاکھ سے زائد مالیت کی 32.914 کلوگرام چرس برآمد، 11 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری,10 کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار  کئے گئے۔

  تفصیلات کے مطابق کارروائیوں میں 58 لاکھ سے زائد مالیت کی 32.914 کلوگرام چرس برآمد،راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 24 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔

ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی  اور  گاڑی سے12 کلو چرس برآمد کی  گئی ،2 ملزمان گرفتار کیا گیا،اسلام آباد میں ایم ون موٹر وے کے قریب ایک اور کاروائی میں ملزم سے 1.2 کلو چرس برآمد،گوادر میں جیوانی کے غیر آباد علاقے میں چھپائی گئی 10 کلو چرس برآمد،مہریہ ٹاؤن اٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔

اقبال شہید ٹول پلازہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب تین کاروائیاں کی گئی اور ،کاروائیوں میں 3 ملزمان کے قبضے سے 120 عدد نشہ آور گولیاں، 290 افیون اور 136 گرام چرس برآمد،
راولپنڈی میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب ملزم سے 1.2 کلو چرس برآمد،سہراب گوٹھ الآصف سکوائر کراچی میں ٹرالی بیگ سے 2 کلو ہیروئن برآمد، 3 ملزمان گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔