ویب ڈیسک: امریکہ کے زیرِ انتظام جزیرے پورٹو ریکو میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،پورٹو ریکو میں پاور گرڈ کی خرابی سے پورے جزیرے میں بلیک آؤٹ ہوگیا۔
بجلی کی فراہمی میں معطلی سے 14 لاکھ صارفین کے گھروں میں اندھیرا چھا گیا،گورنر پورٹو ریکو پیڈرو پیئرلویسی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے،میڈیا رپورٹ کےمطابق پورٹو ریکو میں مکمل بلیک آؤٹ منگل کی صبح 5:30 بجے شروع ہوا تھا۔