ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے سال کے پہلے دن سٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

نئے سال کے پہلے دن سٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نئے سال کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ نے  نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

 کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر  ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 2ہزار160 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

 سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 287کی سطح عبور کر گیا،100 انڈیکس1 لاکھ 17 ہزار 287 کی سطح پر پہنچ گیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 126 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

  دوسری جانب ڈالر روپے کے مقابلہ میں سستا ہو گیا ہے۔

 کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر278 روپے50 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔