ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیشہ ور متحرک ’نومی‘ موبائل سنیچر گینگ کے 2ملزمان گرفتار

پیشہ ور متحرک ’نومی‘ موبائل سنیچر گینگ کے 2ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سمن آباد کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی،پیشہ ور متحرک نومی موبائل سنیچر گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نعمان عرف نومی اور اس کا ساتھی اصغر شامل ہیں، ملزمان سے شہریوں سےچھینےگئے لاکھوں مالیت کےموبائل ، نقدی ،ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔

انچارج توقیر شفیع کےمطابق ملزمان گلیوں اور شاہراہوں پر شہریوں کو وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے، ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ،دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔
ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔