ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے مری جانے والوں کو خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے مری جانے والوں کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نےمری ، گلیات اور قرب و جوار میں آج سے بارش و برفباری کی پیشگوئی کردی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 6 جنوری تک مری و گردونواح میں برفباری کے امکانات ہیں،مری میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں ۔

سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں ،کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لئے انتظامیہ 24 گھنٹے الرٹ ہے،ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی رہنمائی اور تحفظ کے لئے موجود رہے گی۔

موسم کے حوالے سے احساس ذمہ داری قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے ضروری ہے ،ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں،واٹس ایپ نمبر 03369804229 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔