ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2024 ختم،اسرائیلی مظالم جاری، تازہ حملوں میں 10 فلسطینی  شہید

سال 2024 ختم،اسرائیلی مظالم جاری، تازہ حملوں میں 10 فلسطینی  شہید
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سال 2024 ختم ہوگیا  لیکن فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم نہ رک سکے،جبالیہ، بوریج پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 10 شہید گئے۔

 عرب میڈیا کے مطابق  اسرائیل کی  فلسطینوں ظلم و بربریت جاری ہے،نئے سال کے افتتاحی روز جبالیہ، تروش خاندان کے گھر پر اسرائیلی بمباری سے 7 افراد شہید ہو گئے، جن میں زیادہ تر بچے تھے۔

 اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ  کے ہسپتال مکمل تباہی کے دہانے  کے قریب پہنچ گئے۔

 اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے حملوں سے اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے بارے میں شدید تشویش پیدا ہوئی ہے  کیونکہ اس میں ممکنہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا حوالہ دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب گزشتہ دنوں سے غزہ میں خون جما دینے والی سردی اور شدید بارش بے گھر فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔خیموں میں پانی بھر گیا،شدید ٹھنڈ سے 6 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 پناہ گزین کیمپوں، ہسپتالوں پر بمباری سے 24 گھنٹوں میں 40 فلسطینی شہید ہوئے۔اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار 541 ہوگئی۔