ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں سال 2025 کی پہلی درخواست دائر، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیاگیاہے۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائرکی گئی متفرق درخواست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیاگیاہے،درخواست میں اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزارکاکہناہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جس سے شہری پریشان ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاکوئی جواز نہیں ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔