ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  سال2024شوبز سٹارز کے لئے کیسا رہا؟

  سال2024شوبز سٹارز کے لئے کیسا رہا؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ہر سال کے آغاز میں ہر فرد اپنی اپنی سوچ کے مطابق نئے سال کے مطابق اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لئےاقدمات کرتا ہے۔

 اگر بات کریں شوبز سٹارز کی تو اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ 2024 میں زیادہ سے زیادہ سفر کرنے کا سوچا تھا کیونکہ کورونا میں سب بند تھا تو میں نے اس سال جتنا ممکن ہوسکا ٹریولنگ کی اور اپنے وقت کو انجوائے کیا ۔

اداکارہ کبریٰ خان نے بھی مہوش حیات کی طرح سفر کرنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ ’ٹریولنگ کے ساتھ میں نے سوشل میڈیا پر زیادہ ایکٹیو رہنے کا بھی ارادہ کیا تھا اور ساتھ ہی فٹ رہنے پر بھی توجہ دی‘۔

اداکار عمران عباس نے اس بارے میں بتایا کہ وہ  نئے سال کی شروعات وہ پہلے مختلف انداز میں کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ کام کی وجہ سے اگر کہیں باہر ہوں اور نیو ایئر نائٹ ہے تو باہر نکل جاتا تھا ورنہ میں کوئی خاص اہتمام سے نئے سال کا آغاز نہیں کرتا۔

عمران عباس کا کہنا تھا کہ نئے سال کا آغاز مصلے سے کرتا تھا، گزرنے والے سال پر اللہ کا شکر ادا کرتا تھا اور آنے والے کے لیے دعا کرکے سیدھا ماں باپ کے پاس جاتا تھا، والدین کو وقت دیتا تھا، میرے نزدیک یہ وہ لوگ ہیں جو سب سے اہم ہیں اور نیا سال ان کے ساتھ شروع کرنا چاہیے۔

تنازعات میں رہنے والے اداکار یاسر حسین نے 2024 میں ٹی وی اسکرین کے لیے کچھ بنانے کا سوچا تھا جس میں وہ کامیاب بھی ہوگئے ہیں۔یاسر حسین نے کہا کہ میں کچھ لکھنا یا ڈائریکٹ کرنا چاہتا تھا جو ٹی وی اسکرین پر کچھ فرق تو کرے لیکن ساتھ ہی کسی شخص کی سوچ کو بدلنے میں بھی کردار ادا کرسکے۔

اس کے علاوہ کشمالہ کے کردار سے مقبولیت حاصل کرنے  والی اداکارہ حبا علی نے نجی   ٹی وی کو بتایا کہ میری ریزولیشن تھی کہ سال 2024 میں بہت کام کروں اور زندگی کے آخری دن تک کام کرتی رہوں۔

گلوکار و اداکار عاشر وجاہت نے اپنے خوابوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سولو سانگ ریلیز کرنا چاہتے تھے۔

عاشر نے کہا کہ میں نے اپنے سولو گانے ’صدقے‘ پر کام کیا اور ریلیز کیا‘۔عاشر وجاہت اداکار و گلوکار ثمر جعفری کے ساتھ ہدایتکار نبیل قریشی کی فلم ’نا بالغ افراد‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔

کوک اسٹڈیو سیزن 15 میں سندھی گانے ’آئی آئی‘ سے شہرت پانے والے ریپر بابر منگی کا شادی خانہ آبادی کا ارادہ تھا، لیکن انہیں فی الحال اس میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی جبکہ ان کے ساتھی گلوکار نعمان راجپر گھر بسانے میں کامیاب ہوگئے۔