ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو ایئر نائٹ:ڈی آئی جی  کے بیٹے کی گاڑی سے خاتون کو ٹکر

نیو ایئر نائٹ:ڈی آئی جی  کے بیٹے کی گاڑی سے خاتون کو ٹکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوشہ جعفری: نیو ایئر نائٹ کے دوران ڈی آئی جی اظفر مہسر کے بیٹے کی سرکاری گاڑی سے خاتون کو مبینہ طور پر ٹکر لگ گئی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 واقعہ کراچی کے گارڈن کے علاقے میں پیش آیا جہاں گاڑی میں موجود گارڈز نے حادثے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی۔

پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی کے بیٹے نے خاتون کو ٹکر نہیں ماری بلکہ خاتون خود گاڑی سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے لیکن تاحال ڈی آئی جی اظفر مہسر کے بیٹے کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

 ایس ایس پی سٹی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈی آئی جی کے بیٹے کو حراست میں نہیں لیا گیا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔