ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو کانئے سال کے آغاز کے موقع پر اہم پیغام

 بلاول بھٹو کانئے سال کے آغاز کے موقع پر اہم پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:نئے سال کے آغاز کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام اہل وطن اور عالمی برادری کو نئے سال کی مبارکباد دی، کہا کہ آنے والا نیا سال اتحاد، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سال 2025ع میں داخل ہوتے ہوئے، ہمیں اپنی جدوجہد کا جائزہ لینا اور کامیابیوں کا جشن منانا چاہیے، ہمیں آج ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کو تازہ کرنا چاہیے جو بانی قائدین کے خوابوں کا آئینہ دار ہو،یہ وقت ہے کہ ہم اپنے تعلقات کو مضبوط کریں اور اختلافات کو بُھلا کر آگے بڑھیں،یہ وہ وقت ہے کہ ہم انصاف، مساوات اور امن کے لیے مل کر کام کریں۔

ہمیں ملک سے غربت، عدم مساوات اور جہالت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنا ہوگی،قوم کو ایک ترقی پسند اور جامع پاکستان کی جستجو میں متحد رہنے کی ضرورت ہے،مجھے پاکستانی عوام کی طاقت اور حوصلے پر کامل یقین ہے،ہم چیلنجز پر قابو پا کر ایک ایسے مستقبل کا راستہ ہموار کریں گے جو امید اور ہم آہنگی سے بھرا ہوگا،عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پیپلز پارٹی اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑی ہے۔

آئیے! نیا سال جمہوریت، آزادی اور سماجی انصاف کے اصولوں کے لیے ہماری وابستگی کی تجدید کریں،دعاگو ہوں کہ 2025ع تمام پاکستانیوں کے لیے امن، صحت اور خوشحالی سے بھرپور سال ثابت ہو۔

شہری ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور بہتر کل کے لیے کوششیں جاری رکھیں،ہم سب مل کر 2025ع کو پاکستان کے لیے ترقی اور امید کا سال بنائیں گے۔