باسم سلطان: نئے سال کی آمد کے موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے شہریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انتظامی امور میں بہتری کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
ڈی سی لاہور نے کہا کہ نئے سال کے آغاز میں ملک میں امن و ترقی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں اور لاہور کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
سید موسیٰ رضا نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی فروخت سرکاری نرخوں پر یقینی بنائی جائے گی اور منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔