ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ بار انتخابات , بائیو میٹرک رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

ہائیکورٹ بار انتخابات , بائیو میٹرک رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 24 فروری 2025 کو ہوں گے، وکلاء کے اصرار پر بائیو میٹرک سسٹم پر رجسٹریشن کی تاریخ میں 8 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم پر رجسٹرڈ وکلاء ہی ووٹ ڈال سکیں گے۔ وکلاء کو بائیو میٹرک سسٹم پر رجسٹریشن کے لیے اپنے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ ایڈمن آفس میں رجوع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سیکرٹری بار نے وکلاء سے درخواست کی ہے کہ وہ 8 جنوری تک خود کو بائیو میٹرک سسٹم پر رجسٹرڈ کروا لیں تاکہ انتخابات میں حصہ لے سکیں۔