ویب ڈٖیسک: امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی کابینہ کے سوشل میڈیاپر بیان دینے پر پابندی لگادی گئی۔
وائٹ ہاوس کی نئی چیف آف سٹاف سوسی وائلز نے نامزد کابینہ کواس حوالے سے ہدایت جاری کر دی ہے۔
سوسی وائلز کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے نئے کونسل کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کونسل کے طور پر ڈیوڈ وارنگٹن کو منتخب کیا ہے،نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے افراد کی توثیق کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔