ویب ڈیسک:یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ سال 2024 کرکٹرز کی ریٹائرمنٹ کا سال رہا ہے، اس کھیل سے جڑے کئی بڑے نام رواں سال کرکٹ کو خیر باد کہہ گئے۔
سال 2024 میں کئی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کرکٹ یا پھر اس کے کسی مخصوص فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، سب سے پہلے ان کرکٹرز کے بارے میں بات کرتے ہیں جو رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہو گئے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے رواں سال مئی میں انسٹا گرام کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
شیکھر دھون، شینن گیبریل، ڈیوڈ وارنر، ڈیوڈویزا،سیبرانڈ اینگلبرکٹ، دنیش کارتک، ڈین ایلگر، سوربھ تیواری، نیل ویگنر، کولن منرو، ول پوکووسکی، برندرسران،معین علی، میتھیو ویڈ، عماد وسیم، محمد عامر، محمد عرفان، روی چندرن ایشون، ٹِم ساؤتھی،ہینرک کلاسن، ویرات کوہلی، روہت شرما، رویندرا جڈیجا، شکیب الحسن، محمود اللہ، برائن ماسابا شامل ہیں۔