ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بحر ہند میں غوطہ خوری کی ویڈیو وائرل

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بحر ہند میں غوطہ خوری کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کشتی میں بیٹھ کر بحر ہند کی سیر اور پھر اس میں غوطہ خوری کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں ذاکر نائیک اپنے بیٹے فارق نائیک کے ہمراہ افریقی ملک کینیا کے دورے پر تھے جس کے بعد وہ تنزانیہ کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔کینیا کے دورے کے دوران جہاں انہوں نے عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور لوگوں کی دینی رہنمائی کی وہیں وہ اپنی ذاتی زندگی میں لطف اٹھانا نہیں بھولے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں کشتی میں بیٹھ کر بحرِ ہند کی سیر سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک اور ویڈیو میں وہ اسنارکلنگ کے آلات سے لیس ہو کر سمندر میں غوطہ خوری بھی کرتے نظر آئے جبکہ ایک ویڈیو میں انہوں نے بغیر کسی حفاظتی آلے یا لائف جیکٹ کے بیچ سمندر میں چھلانگ بھی لگائی۔

ڈاکٹر ذاکر کی سمندر میں چھلانگ لگانے کی ویڈیوز سے اندازہ ہورہا ہے کہ وہ قرآن و حدیث کے علم کے ساتھ ساتھ غوطہ خوری میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

ان کی سیر کی ان ویڈیوز کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے وہیں کچھ انہیں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیتے نظر آئے۔

اس سے قبل انہوں یوگنڈا کے دورے کے دوران سیر و تفریح کی ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں جس میں وہ دریائے نیل میں چھلانگ لگاتے نظر آئے تھے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک جہاں سوشل میڈیا کو اپنی تبلیغی مہم کے لیے بھرپور طریقے سے استعمال کرتے ہیں وہیں اپنی زندگی کی جھلکیاں بھی شیئر کرتے ہیں۔اسکالر دین اسلام کی تبلیغ کے مقصد سے اکثر مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہیں جس کے سفر کے تجربات وہ ویڈیوز کی صورت میں اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک رواں برس اکتوبر میں ایک ماہ کے دورے پر بحیثیت سرکاری مہمان پاکستان آئے تھے۔اس دوران انہوں نے کراچی، لاہور، اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کیا اور لوگوں کے پوچھے گئے سوالات پر ان کی رہنمائی بھی کی تھی۔

علاوہ ازیں انہوں نے کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی تھیں، اس دورے پر جہاں ان کا پاکستانیوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا تھا وہیں ان کے کچھ بیانات پر تنازعات بھی سامنے آئے تھے۔