ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کی نئے سال کی خوشی چھین لی

پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کی نئے سال کی خوشی چھین لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے شہریوں کی نئے سال کی خوشیوں کو ماند کر دیا ہے۔

 پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ریلیف فراہم نہیں کر سکتی تو کم از کم موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھے۔

شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مہنگائی کے نئے طوفان کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہر چیز کی قیمتوں کو مزید مہنگا کر دے گا، جس سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور اب عوام حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو کچھ سکون مل سکے۔
 واضح رہے کہ  پیٹرولیم مصںوعات کی قیمت میں  فی لیٹر 56 پیسے اضافہ کیا گیا  ہےجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 فی لیٹر ہوگئی ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اضافہ کردیا گیا،  ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔