ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دعا ہے کہ نیا سال پاکستان قوم کیلئے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی لیکر آئے؛صدر مملکت 

 دعا ہے کہ نیا سال پاکستان قوم کیلئے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی لیکر آئے؛صدر مملکت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے  نئے سال کے آغاز پر پاکستانی قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کی اور  سالِ نو کے آغاز پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی دعا کی ۔

صدر مملکت  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دعا ہے کہ نیا سال پاکستان قوم کیلئے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی لیکر آئے، اُمید کرتا ہوں کہ نیا سال ترقی و خوشحالی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا سال ہو گا، ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے یکجہتی، نظم و ضبط، مسلسل محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا، پاکستان کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے اُن کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی، پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، بحثیت قوم گزشتہ سال کی کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینے، ماضی سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے، سال کے آغاز پر عوامی خدمت، امن و استحکام کیلئے محنت سے کام کرنے کا عزم کریں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے نیا سال ملک کیلئے کامیابیوں کا سال ہو،