اسرار خان : سال 2024 کا آخری مقدمہ تھانہ شیراکوٹ میں درج کر لیا گیا اور 2025 کا پہلا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا
مقدمہ ملزم عبد الواحد کے خلاف پنجاب آرمز آرڈینیس کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،مقدمہ نمبر 3543/24 تھانہ شیراکوٹ میں تعینات ٹرینی سب انسپکٹر ندیم علی کی مدعیت میں درج کیا گیا
ایس ایچ او شیراکوٹ ملک خالد محمود کے مطابق ملزم عبد الواحد سے مختلف بور کی 4900 گولیاں برآمد ہوئیں،گرفتار ملزم نے نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کیلئے گولیاں استعمال کرنا تھیں، ملزم کو خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کر کے بابو صابو سے گرفتار کیا گیا،
ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او شیراکوٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔ایس پی اقبال ٹاون بلال احمد کا کہنا تھا کہ نیو ائیر نائٹ کو پر امن طریقے سے منانے کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
سال 2025ء کا پہلا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا
مقدمہ نمبر 1/25 ملزم محمد قاسم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،ملزم کو ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر ناصر حمید نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا
ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم گجرات کا رہائشی ہے، غیر قانونی رائفل اور گولیاں برآمد ہوئیں،
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او چوہنگ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی