پاسٹر 45 سال چرچ میں خدمت کرنے کے بعد مسلمان ہو گیا

1 Jan, 2024 | 11:21 PM

آسٹریلیا کے پاسٹر گولڈ ڈیوڈ  نے زندگی کے 45 سال چرچ کی خدمت کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔  

سوشل میڈیا مین گردش کرنے والی ایک رپورٹ کے مطابق نومسلم گولڈ ڈیوڈ نے اپنا نیا نام عبدالرحمٰن رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گولڈ ڈیوڈ نے آسٹریلوی مسیحی برادری میں پاسٹر  کی حیثیت سے مقام حاصل کیا۔انہوں نے ساڑھے چار دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی،  نوجوان مسیحی انہیں ایک ہمہ جہت شخصیت کے طور پر دیکھتے تھے۔ گولڈ ڈیوڈز کے اسلام قبول کرنے کی خبر نے لوگوں کو حیران کر دیا۔

 ڈیوڈ نے پورے دل سے اسلام کی تعلیمات کو قبول کیا  تاہم ان کی اس تبدیلی کا سبب بنے والی وجوہات اس رپورٹ میں واضح نہیں ہیں نہ ہی انہوں نے مسلمان ہونے کی وجہ سے متعلق تاحال کوئی بات کی ہے۔
 

مزیدخبریں