ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے شہریوں کو ایک اور سپورٹس کمپلیکس کا تحفہ مل گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے :  لاہور کے شہریوں کو نئے سال کا ایک اور تحفہ مل گیا۔  وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سات سال سے التوا کا شکار اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس کو مکمل کروا کر آج سال کے پہلے دن اس کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے افتتاح کرنے کے بعد خود بھی سپورٹس کمپلیکس میں شطرنج اور کیرم کی بازیاں کھیلیں۔ سپورٹس کمپلیکس کو اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس سنت نگر کے رہائشیوں کے لئے کھول دیاگیاہے۔اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس پر680ملین روپے لاگت آئی ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے نو تعمیر اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس میں آؤٹ ڈور گیمز کی سہولتوں کاجائزہ لیا۔ جم،بیڈ منٹن انڈور ہال، سنوکر روم، ٹیبل ٹینس ہال ،سوئمنگ پول دیکھا۔  انہوں نے ایکسرسائز کیلئے لائی گئی جدید مشینوں کی تعریف کی۔
صوبائی وزیر اظفر علی ناصر، سیکرٹری ہاؤسنگ اور سیکرٹری سپورٹس نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی  کے ساتھ کیرم کھیلا۔ محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی بہترین سہولتوں کی فراہمی پر کمشنر لاہور او ران کی ٹیم کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ اسلامیہ گراؤنڈسپورٹس کمپلیکس پراجیکٹ کا آغاز 2017 میں کیا گیا۔ یہ سات سال سے ادھورا پڑا تھا اور مکمل نہیں ہو رہا تھا۔ اس علاقہ میں کھیل کی سہولت دور دور تک مہیا نہیں تھی۔ ایل ڈی اے کی ٹیم کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اسے مکمل کر کے عوام کے لئے کھول دیا۔ یہاں صرف ایک گراؤنڈ بابا گراؤنڈ تھا۔ وہ بھی کرکٹ کے لئے پورا دستیاب نہیں، ہم اس گراؤنڈ کو بھی بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بہت جلد گراؤنڈ کی بحالی کررہے ہیں۔۔ڈپٹی کمشنرلاہور کو ہدایت کی ہے کہ کرکٹ گراؤنڈزکی حالت بہتر کی جائے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ 12 کنال پر تعمیر کیے گئے سپورٹس کمپلیکس میں مرد و خواتین، فیملیز کے لئے20 سے زائد ان ڈورسپورٹس فراہم کی گئی ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس سنت نگر کے رہائشیوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اب ایل ڈی اے کی ذمہ داری ہے کہ اس سپورٹس کمپلیکس کا معیار آج والی سطح پر برقرار رکھے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایا کہ اس سپورٹس کمپلیکس میں بہت کچھ آؤٹ سورس بھی کریں گے۔ لوگ سپورٹس کمپلیکس کی ممبر شپ لے رہے ہیں۔سپورٹس کمپلیکس کی ممبرشپ فیس دو لاکھ روپے ہوگی جس سے پوری فیملی استفادہ کرسکے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو
نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس علاقے میں دوردور تک کھیلوں کی ایسی سہولت میسر نہیں تھی،سپورٹس کمپلیکس مکمل کرنے پرایل ڈی اے کی پوری ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے۔اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس علاقے کے لوگوں کی صحت اورتفریح کیلئے بنایا گیا ہے۔ لوگ سپورٹس کمپلیکس کی ممبر شپ لے رہے ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس کی فیس دو لاکھ روپے ہوگی،ممبر شپ سے پوری فیملی استفادہ حاصل کرسکے گی۔ محسن نقوی نے تسلیم کیا کہ فی الحال ممبر شپ کی فیس زیادہ ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ  بعض کلبزکی فیس 40،40لاکھ روپے بھی ہے،اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس کی دو لاکھ فیس زیادہ نہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زیادہ فیس ادا نہ کرسکنے والے شہریوں کے لئے بھی کوئی راستہ نکالیں گے۔

صحافیوں کے سوالات کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کی گرفتاری بالکل ٹھیک ہے۔ لوگ25،25سال سے گاڑیاں چلا رہے ہیں لیکن لائسنس نہیں بنوایا،ایسا تو دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ ڈاکٹرز ہسپتال میں حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوچکی ہے۔ ڈاکٹرز ہسپتال واقعہ پر کارروائی کے لئے کسی کا انتظار نہیں کیا تھا،راتوں رات او ایس ڈی بنا دیاگیا۔