ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے گریڈ 21 کے آفیسر عرفان احمد نیازی کو رجسٹرار الیکشن اپیلٹ ٹربیونل تعینات کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد عرفان احمد نیازی کا بطور رجسٹرار الیکشن اپیلٹ ٹربیونل تعینات ہونے کے حوالے سے نوٹفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق عرفان احمد نیازی ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات ہیں اور لاہور ہائیکورٹ کے گریڈ 21 کے آفیسر ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عرفان احمد نیازی کی ایمانداری اور فرض شناسی کے پیش نظر انہیں رجسٹرار الیکشن اپیلٹ تعینات کیا ہے۔