لاڑکانہ میں نئے سال کا پہلا قتل ایک پولیس اہلکار نے کیا

1 Jan, 2024 | 08:51 PM

عبدالخالق مغیری: لاڑکانہ میں موٹر سائیکل درست مرمت نہ کرنے پر تکرار کے بعد پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے مکینک کو قتل کردیا ۔

قتل کا یہ واقعہ تھانہ ولید کی حدود میں ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ فوری اشتعال کو قرار دیا جا رہا ہے۔ موٹر سائیکل کی مرمت تسلی بخش نہ ہونے پر پولیس اہلکار مدثر مہیسر نے فائرنگ کرکے مکینک عدیل احمد کو قتل کردیا۔

اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ عبدالرحیم شیرازی نے پولیس اہلکار کے خلاف قتل کا  مقدمہ درج کرنے اور گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔

مزیدخبریں