حسن علی ؛ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری، پی پی 149 یو سی 43 سے سید برادران ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سید اعجاز گیلانی ،سید افتخار گیلانی ،ندیم اشرف، میاں اعجاز نے لاہور ڈویژن آفس میں آئی پی پی کے مرکزی رہنما محمد شعیب صدیقی سے ملاقات کی۔
ممبر سنٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی آئی پی پی محمد شعیب صدیقی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں سید برادران اور ساتھیوں نے آئی پی پی میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان کیا۔ جس کے بعد محمد شعیب صدیقی نے انہیں پارٹی مفلر پہنائے۔ وفد نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
سید برادران کاکہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی عوام کی حقیقی ترجمان پارٹی ہے۔ سید اعجاز گیلانی نے کہاکہ عبدالعلیم خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کے سفر میں شامل ہوئے ہیں۔ پارٹی منشور میں جو وعدے کئے ہیں وہ غریب آدمی کے حالات بدل دیں گے۔
ندیم اشرف کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ عبدالعلیم خان کی قیادت میں وہ وعدے ضرور پورے ہوں گے۔