ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جب بھی لاہور آتاہوں محسن نقوی کی اسپیڈ دیکھ کر رشک آتا ہے، کاروبار کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
نگران وزیراعظم نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج سب کا حق ہے مگرقانون کے دائرے میں ہونا چاہیے، مسلح تنظیمیں پاکستان توڑنے کیلئے سازش کر رہی ہیں، مسلح تنظیمیں 3 سے5 ہزار بندے مارچکی ہیں، کیا مسلح تنظیموں کو قتل عام کا لائسنس دے دہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بلوچ مظاہرین کے احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہیں، لواحقین کے دہشت گردی کے حق کو تسلیم نہیں کرتے، ہزارآدمی قتل ہوچکے ہیں 9 کو بھی سزا نہیں ہوئی، بلوچستان میں علیحدگی پسندوں سے سوال کریں تو گولی ماردیتے ہیں۔عدالتوں کے طعنے مجھے نہ دیئے جائیں، ریاست کا جھگڑا بلوچوں سے نہیں دہشت گردوں سے ہے۔