مولانا عبدالغفور حیدری کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، آئندہ عام انتخابات سے متعلق اہم مشاورت

1 Jan, 2024 | 06:09 PM

This browser does not support the video element.

عثمان خان :  جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہوئی۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق دونوں رہنمائوں کی مشاورت ہوئی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے شاہد خاقان عباسی کو مری میں آئندہ مل کر انتخابات لڑنے کا مشورہ دیا۔ دونوں رہنمائوں نے آئندہ بھی ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا۔ 

ملاقات میں امیر جےیوآئی ضلع راولپنڈی امیدوار حلقہ این اے 56ڈاکٹر حافظ ضیاءالرحمن، جےیوآئی کے امیدوار حلقہ این اے 51 پروفیسرزبیرعباسی ، امیدوار حلقہ پی پی 6 ارشد محمود عباسی شریک ہوئے۔ 

مزیدخبریں