ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارساز کمپنیوں کے عارضی بحال لائسنس دوبارہ معطل

کارساز کمپنیوں کے عارضی بحال لائسنس دوبارہ معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : کار مینیو فکچررز کے عارضی بحال لائسنس دوبارہ معطل ہوگئے. 

ذرائع کے مطابق بڑی کار کمپنیوں کے مینیو فیکچرنگ لائنسس مستقل بحال نہ ہوسکے، کار مینیو فیکچررز کے خلاف ایکشن کے بعد دیے جانے والے عارضی ریلیف کی مدت ختم ہوگئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 بڑی کار کمپنیوں نے بزنس پلان جمع کرادیا تھا، ابھی تک کار کمپنیوں کے جمع کرائے گئے پلان پر فیصلہ نہیں ہوا۔ کار کمپنیوں کے مینیو فیکچرنگ لائسنس31 دسمبر 2023 تک عارضی بحال کئے گئے تھے، کار مینو فیکچررزکے معطل شدہ لائسنس عارضی بحال کئے گئے تھے، کار مینوفیکچررز سے 31 دسمبر 2023 تک بزنس پلان طلب کیا گیاتھا۔ گاڑیوں کی ایکسپورٹ, لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پرکارروائی کی گئی تھی۔ کارساز کمپنیوں نےگاڑیوں کی مقامی سطح پرپیداوارنہیں بڑھائی، کارساز کمپنیاں 2فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط پوری نہیں کرپائیں، کار ساز کمپنیاں گاڑیوں کے آلات و اسپیئرپارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں۔