اویس کیانی : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ لاہور کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دورہء لاہور کے دوران وزیرِ اعظم بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کرینگے اور کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات سے گفتگو کریں گے اور پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) کو عالمی سرچ اینڈ ریسکیو ایڈوائزری گروپ (INSARAG) کی رکنیت ملنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔