مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

1 Jan, 2024 | 01:16 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: سال کے پہلے دن ہی زندہ برائلر مرغی اور گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت میں 28 روپے اضافہ ہونے سے فی کلو قیمت 359 روپے ہو گئی ہے گزشتہ روز مرغی 331 روپے فی کلو میں دستیاب تھی۔زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت میں 29 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مرغی 373 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 344 روپے کلو تھی۔مرغی کے گوشت کی قیمت میں 42 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس سے قیمت 541 روپے ہو گئی ہے گزشتہ روز گوشت 499 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔

انڈوں کی قیمت میں چار روپے اضافہ ہوا ہے جس سے فی درجن انڈے 374 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ گزشتہ روز ان کی قیمت 370 روپے فی درجن تھی۔

مزیدخبریں