ویب ڈیسک: جاپان کے مغربی حصے میں 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے شدید نوعیت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔
جاپان میں شدید نوعیت کے زلزلے کے بعد اب سوشل میڈیا پر ویڈیو آنا شروع ہوگئی ہیں۔ جس میں زلزلے کی وجہ سے عمارتوں کو برے طریقے سے جھولتے دیکھا جاسکتا ہے۔