لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات منظوری چیلنج

1 Jan, 2024 | 12:15 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : قائد مسلم لیگ ن، نواز شریف کے لاہور کے حلقے این اے 130 سے کاغذات منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی۔

اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا ہے، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔اپیل کنندہ کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظور کیے۔اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر کے نااہل قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024ء کے لیے کاغذاتِ نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں