(ویب ڈیسک) بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران بولنگ کراتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے بولر چل بسا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کو ریاست مدھیا پردیش کے ضلع کھرگون کے گاؤں میں 22 سالہ اندل سنگھ یادھو کو کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندل سنگھ میچ کے دوران بولنگ کرا رہا تھا کہ اچانک اسے بے چینی محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہوکر گر پڑا، اسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
مقامی اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق نوجوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔