سال نو کا پہلا دن ،خشک سردی کا راج،بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی

1 Jan, 2024 | 09:54 AM

Imran Fayyaz

(فاطمہ عارف)سال2024 کا آغاز ہو چکا،   سال کے پہلے دن  لاہور سمیت صوبہ بھر میں شدید  سردی کا راج رہا ، ٹھنڈی ہواؤں میں درجہ حرارت نمایاں کمی کے ساتھ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،خشک سردی سے بیماریوں میں بھی اضافہ ہونے لگا۔

 شہر میں ٹھنڈی ہواؤں میں خشک سردی کا راج برقرار ،درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 14 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ۔خشک سردی سے شہریوں کی معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئی۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 99 فیصد ریکارڈ ہوا۔ہوا کی رفتار 3کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے امکانات نہیں ہے۔

 دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 10ویں نمبر پر ،ملک میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے 6ویں نمبر پر آگیا ۔فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ،ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 175 ریکارڈ۔یو ایس کونسلیٹ 216,فیز8-ڈی ایچ اے 216،کینٹ پولو گراؤنڈ207 , ایچیسن کالج 100, شاہراہ قائداعظم 174 ,فدا حسین ہاؤس 183 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں