سٹی42: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے ایک حلقہ مین اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد الزام لگایا ہے کہ ایک منی لانڈر کرپٹ شخص کی تاج پوشی کیلئے تمام قواعد کا جنازہ نکالا گیا،نواز شریف نے لندن آنے سے قبل کہا تھا کہ پہلے شیخ رشید کا راستہ روکا جائے۔
اتوار کے روز راولپنڈی مین نیوز کانفرس میں پی ٹی اائی کی سابق حکومت کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے الزام لگایا کہ ریٹرننگ آفیسر نے اب تک انہیں نہیں بتایا کہ ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ان کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ غلط ہے، وہ اسے آر او کے پاس بھی چیلنج کریں گے اور سپریم کورٹ تک بھی جائیں گے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ان پر مری کے ریسٹ ہاوس کا نادہندہ ہونے کا اعتراض بے بنیاد ہے، وہ کبھی مری کے کسی ریسٹ ہاؤس مین نہین گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جائیداد چھپانے اور ٹیکس نہ دینے کے اعتراضات بھی غلط ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک ڈوب رہا ہے نواز شریف کو لندن بھاگنا پڑے گا ،میں اس مطالبے کو دہراتا ہوں کہ (9 مئی کے تشدد کے مقدمات میں) عام لوگوں کو معاف کیا جائے۔
شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ مجھے نااہلی قبول ہے یہ میرے لئے اعزاز ہے۔
شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ قلم دوات (راولپنڈی کے) دونوں حلقوں سے جیتے گی ،سازش کے تحت ایک ایسی پارٹی کو پیچھے کیا جارہا ہے جو الیکشن جیت رہی ہے، ان کا کہناتھا کہ مجھے کسی نے کوئی پیغام نہیں پہنچایا،چِلا کاٹا اور کسی نے مجھ پر تشدد نہیں کیا۔