احمد رضا: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر میر طارق بگٹی نے ایک اور بڑا اقدام کرتے ہوئے فیڈریشن کےاکاونٹس منجمند کرا دئیے۔
حبیب بینک نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اکاونٹس وقتی طور پرمنجمند کردیئے۔ نئے آفیشل دستخط کنندگان کا تقرر کرکے اتھارٹی لیٹر جلد بینک کو بھجوایا جائے گا جس کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بیک اکاؤنٹ کو استعمال کیا جا سکے گا۔
دستخط کنندگان کا تقرر صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کرینگے۔ پی ایچ ایف کے اکاؤنٹ منجمند کرنے کا مراسلہ کاروباری دنوں میں بھجوایا گیا۔سابق ہاکی حکام پر فیڈریشن کا غیر سرکاری اور غیر قانونی اکاؤنٹ کھولنے کا الزام تھا۔