اسرار خان: لاہور میں سال 2023 کا آخری مقدمہ تھانہ ملت پارک میں درج کیا گیا جبکہ 2024کاپہلا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کیاگیا۔
تھانہ ملت پارک میں مقدمہ نمبر 2100/23 اے ایس آئی منظور احمد کی مدعیت میں ون ویلنگ اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے کی دفعات کے تحت ملزم ولید کے خلاف درج کیا گیا،ملزم ولید گرفتار ہے
بتایا جاتا ہے کہ 2024 کا پہلا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا ،ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمیدنے ملزم شرافت علی سے غیر قانونی کلاشنکوف برآمدکرکے مقدمہ نمبر 1/24 درج کر لیا۔ ایس ایچ او چوہنگ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کوٹ رادھا کشن ضلع قصور کا رہائشی ہے۔
فیصل آباد میں 2023 کی آخری ایف آئی آر تھانہ نشاط آباد میں درج کی گئی،یہاں ملزم وقاص سے ناجائز پسٹل برآمد ہونے پر اس کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ نشاط آباد میں ایف آئی آر کا اندراج گیارہ بجکر انسٹھ منٹ پر ہوا ۔
سال 2024 کی پہلی دو ایف آرز تھانہ فیکٹری ایریا اور رضا آباد میں درج کی گئیں،ایس ایچ او فیکٹری ایریا ثاقب مہیس نے منشیات فروش فرمان کو گرفتارکیا،ملزم سے 1240 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا،تھانہ فیکٹری ایریا اور رضا آبادمیں 2024 کی پہلی ایف آرز بارہ بجے درج ہوئیں۔