سال 2024 کا پہلا پولیس مقابلہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

1 Jan, 2024 | 02:38 AM


سٹی42: سال 2024 کے پہلے پولیس مقابلہ کے بعد پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

کراچی کے  تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن  میں سالِ نو کا پہلا پولیس مقابلہ اس وقت ہوا جب پولیس نے پٹرولنگ کے دوران دو موٹر سائیکل سوار افراد کوروکنے کی کوشش کی۔ ملزموں نے ناکے پر رکنے کی بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جواب فائرنگ سے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا ہوا ملزم ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔ 

 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے  ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی پیٹرولنگ پولیس پارٹی نے ملیر ندی بند نزد مرغی خانہ کے پاس دو ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تھی۔  ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم عثمان زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔   گرفتار  ہونے والےملزم کے قبضے سے ایک پستول باور گولیاں برآمد ہوئیں۔ملزم سے ایک موبائل فون اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔  زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو  علاج کے لئے ہسپتال لے جایا گیا۔  فرار ہونے والے ملزم کی تلاش اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں