ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لائسنسی اسلحہ تھانوں میں جمع کرنے کا نمائشی اقدام ہوائی فائرنگ بند نہ کروا سکا

Karachi arms collected by police, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی کے بعض علاقوں میں پولیس نے ہوائی فائنرگ کی حوصلہ شکنی کے لئے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہریوں کو فون کر کر کے انہیں اپنا لائسنسی اسلحہ ایک دن کے لئے تھانے میں جمع کروانے کی ہدایت کی۔ اس حکم پر بہت تھوڑے شہریوں نے عمل کیا جبکہ ہوائی فائرنگ کے دلدادہ لوگوں نے پولیس کی اس کوشش کے بعد بھی  خوب ہوائی فائرنگ کی۔

ایڈیشنل آئی جی  کراچی کی ہدایات پر نیو ائیر نائیٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے ضلع کیماڑی پولیس نے  ہفتہ کے روز ہی شہریوں سے لائسنسی اسلحہ بطور امانت جمع کرنا شروع کردیا تھا۔ نئے سال کے آغاز سے پہلے تک ضلع کیماڑی کے تھانوں میں 68 عدد لائسنسی ہتھیار (آتشی اسلحہ) بطور امانت جمع کرلئے گئے۔

 شہریوں سے لائسنس یافتہ اسلحہ نیو ائیر نائیٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے جمع کیا گیا جو  آج یکم جنوری 2024 کو مالکان کو واپس کردیا جائے گا۔ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہریوں کو تھانوں سے کال کرکے نیو ائیر نائٹ کے موقع پر اسلحہ تھانہ میں جمع کروانے کے لئے پابند کیا گیا۔  پولیس کے اس حکم کی زد میں صرف لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شریف شہری آئے جبکہ ہوائی فائرنگ کا شوق رکھنے والوں نے پولیس کی عائد کردہ کسی پابندی کی پرواہ نہیں کی جس کے نتیجہ میں شہر میں خوفناک حد تک شدید ہوائی فائرنگ ہوتی رہی اور ڈیڑھ درجن شہری گولیاں لگنے سے زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔