(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ قوم تیاری کرلے مزید مہنگائی آنیوالی ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ، آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئے تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے دور میں معیشت اوپر جا رہی تھی ،حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی تو مہنگائی میں اضافہ ہوگا،صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور صنعتکار باہر جا رہے ہیں ، ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک سے باہر چلے گئے،ان مشکلات میں پاکستانیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں،ہم پاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں گے،ان کاکہناتھا کہ جب مشکل وقت آئے تو ملک سے باہر نہیں جاتے ، مقابلہ کرتے ہیں،جرمنی پر بھی مشکل وقت آیا تھا انہوںنے قوم بن کر مقابلہ کیا، میری جان کو خطرہ ہے مگر ملک سے باہر نہیں جاﺅں گا، مقابلہ کروں گا۔
عمران خان نے کہاکہ راستے میں آنیوالی تباہی کے خلاف قوم عدل و انصاف کے مطالبے پر کھڑی ہوجائے،چوروں کو مسلط کیاگیا، چوروں نے اقتدار میں آکر اپنے مقدمات ختم کرائے ،ان کاکہناتھا کہ ہم ایک قوم بن کر مشکلات کا مقابلہ کریں گے،تباہی سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ قوم ایک ہو جائے ،ہم مل کر مقابلہ کریں گے، سیلابی صورتحال پاکستان کے انتظامی نظام کو قوم کے سامنے لے آئی ،جب پاکستان میں سیلاب آیا تو ہم نے پیسہ اکٹھا کیا،ہم نے نوشہرہ میں اربوں روپے لگا کر بند بنائے جس کی وجہ سے نوشہرہ بچ گیا،
عمران خان نے کہاکہ پہلی مرتبہ دیکھ رہاہوں میرا ملک ایک قوم بننے جا رہا ہے ،قوم ملک میں انصاف کا نظام لانے کیلئے کھڑی ہو جائے۔