(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے سال نو پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے ڈیولپمنٹ لیوی میں ردو بدل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم سے 15 جنوری تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، جس کیلئے ڈیولپمنٹ لیوی میں رد و بدل کیا گیا، مٹی کے تیل پر لیوی میں 8 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیولپمنٹ لیوی 13.10 روپے سے کم ہوکر 4 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیولپمنٹ لیوی ڈھائی روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 30 روپے فی لیٹر سے 32.50 روپے ہوگئی، پیٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی 50 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر ڈیولپمنٹ لیوی 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 16.29 روپے سے کم ہو کر 8.56 روپے فی لیٹر ہوگئی۔