حکومت کا سالِ نو پر 141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازات دینے کا اعلان

1 Jan, 2023 | 10:14 AM

Ansa Awais

برطانیہ نے سالِ نو کے آغاز پر ملک اور عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے پر ایک پاکستانی سمیت 141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی حکومت نے پاکستانی نژاد مسعود احمد کو نائٹ ہڈ کا اعزاز دیا ہے۔سینٹر فار ڈیولپمنٹ کے سربراہ اور آئی ایم ایف میں اعلیٰ ترین عہدوں پر ذمے داریاں نبھانے والے مسعود احمد پاکستان میں پیدا ہوئے اور بچپن بھی پاکستان میں گزارا۔

مسعود احمد نے عالمی ترقی کیلئے کئی منصوبوں کا آغاز کیا، اقتصادی ترقی کیلئے ان کی خدمات کا عرصہ تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے پر محیط ہے۔

مزیدخبریں