آصف زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی کی بڑی وکٹیں گرادیں

1 Jan, 2023 | 09:36 AM

(سٹی 42)ا یک زرداری سب پر بھاری، سابق صدر آصف زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کی  کئی بڑی وکٹیں گرادیں۔

پی پی اعلامیے کے مطابق آصف زرداری سے اراکین بلوچستان اسمبلی نے ملاقات کی اور ملاقات میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ظہوربلیدی، سلیم کھوسہ، عارف محمد حسنی، حاجی ملک شاہ گورگیج، اصغررند، میرفائق جمالی، آغا شکیل درانی اور میر ولی محمد سمیت مختلف رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے بلوچستان کی آواز رہی ہے، بلوچستان کیلئے بہت کچھ کیا ہے لیکن اب بھی بہت کرنا باقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان بی بی شہید کے سب سے قریب تھا۔

 

مزیدخبریں